مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام20ویں پی ایس ایم جی کورس کی پاسنگ آوٹ تقریب کاانعقاد

ہفتہ 14 اپریل 2018 17:39

لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)محکمہ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام20ویں پی ایس ایم جی کورس کی پاسنگ آوٹ تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ندیم ارشاد کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی او ر پیشہ ورانہ تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ندیم ارشاد کیانی نے کہاکہ دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے اور بہتر انداز میں انتظا می امور سر انجام دینے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت لازم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسران کو اپنے فرائض کی بہتر انجام دہی کے لیے اخلاقیات کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے ۔سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی نے اس امید کا اظہار کیا کہ تربیت مکمل کرنے والے افسران فیلڈ میں جا کرپیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے اپنے فرائض بہتر طور پر سرانجام دے سکیں گے۔تقریب میں پاس آئوٹ ہونے واے 37 افسران میں کامیابی کے سر ٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے نیز کھیلوںاور دیگر سرگرمیوں میں اعلیٰ کار کردگی پر اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔ تقریب میں محکمہ ، ایم پی ڈی ڈی کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں