نوازشریف کی سیاست کا باب مکمل بند ہوگیا ہے،سینئرصحافی کامران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 اپریل 2018 17:17

نوازشریف کی سیاست کا باب مکمل بند ہوگیا ہے،سینئرصحافی کامران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل 2018ء) : سینئر صحافی اور تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست کا باب مکمل بند ہوگیا ہے،یہ اللہ کا نظام ہے ،نوازشریف کے پاس موقع تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کی بات کومان لیتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کانظام ہے ،ایک موقع نوازشریف کے ہاتھ میں تھاکہ پیپلزپارٹی کی درخواست پروہ پیچھے ہٹ جاتے ۔لیکن معاملہ سپریم کورٹ میں چلا۔ انہوں نے کہاکہ اب سپریم کورٹ میں تاحیات پابندی کے بعدنوازشریف کی سیاست کا باب بند ہوگیا ہے۔میں نہیں سمجھتا کہ نوازشریف کا پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار رہ گیا ہے۔نوازشریف کے پاس اختیار ہے کہ وہ چاہیں توشہباز شریف کو مکمل طور پرباختیار بنا دیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں