مریم نوازنےسندھ حکومت سےمتعلق شہبازشریف کےبیان کی تائید کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 اپریل 2018 16:56

مریم نوازنےسندھ حکومت سےمتعلق شہبازشریف کےبیان کی تائید کردی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل 2018ء): مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے سندھ حکومت سے متعلق شہبازشریف کے بیان کی تائید کردی،’’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں”کااصل مطلب“مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کرسوں‘‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج سندھ کے دورے پر ہیں۔ شہباز شریف نے مزار قائد پرحاضری بھی دی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے دورہ سندھ کے دوران اپنے ٹویٹ میں کہا کہ “مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیں سوں” کا نعرہ لگانے والوں کا اصل مطلب تھا “مرسوں مرسوں کوئی کام نہ کر سوں” ۔

۔ الحمدللّٰہ کراچی کا امن مسلم لیگ ن کی حکومت بحال کر چکی ۔۔ اب سندھ کو اس کی بنیادی سہولیات بھی ہم انشااللہ فراہم کریں گے۔ جس پرمریم نوازنے سندھ حکومت سے متعلق شہبازشریف کے بیان کی تائید کرتے ہوئے ٹویٹ کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں