ہدایتکارنسیم وکی کے سٹیج ڈرامہ ’’نوکر صاحب‘‘ کی تماثیل تھیٹر میں نمائش جاری

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:58

ہدایتکارنسیم وکی کے سٹیج ڈرامہ ’’نوکر صاحب‘‘ کی تماثیل تھیٹر میں نمائش جاری
لاہور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)مصنف‘ اداکار‘ہدایتکارنسیم وکی کا سٹیج ڈرامہ ’’نوکر صاحب‘‘ تماثیل تھیٹر ہال میں پیش کر دیا گیا‘ نسیم وکی نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سٹیج ڈراموں کی بہتری کیلئے اصلاحی سکرپٹ ہونا بہت ضروری ہے‘ سٹیج ڈراموں کا سکرپٹ اچھا ہوگا تو فیملیز خود بخودسٹیج ڈراموں کارخ کرینگی‘ ڈرامے کی کاسٹ میں نسیم وکی‘گلفام‘قیصر پیا‘ناصر چنیوٹی‘ طاہر انجم‘نشاء بھٹی‘ ثوبیہ خان‘ حسنہ جی‘ نگار چوہدری‘اقراء خان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں