شاہد آفریدی نے ایک بار پھر بھارت کے خلاف آواز بلند کردی

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:58

شاہد آفریدی نے ایک بار پھر بھارت کے خلاف آواز بلند کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ننھی آصفہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے بھارت سمیت پورے پاکستان کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔رواں سال جنوری میں ہونے والے اس واقعے نے لوگوں کی توجہ اس وقت اپنی طرف کھینچی جب لوگوں نے سوشل میڈیا پر بچی کی لاش دیکھی اور ملزم نے ہندو کمیونٹی کے حق میں احتجاج شروع کیا۔

بالی ووڈ سمیت کئی لوگوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی جبکہ کچھ لوگوں اور سیاستدانوں نے اس واقعے کو سیاسی اور مذہبی رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ننھی آصفہ کے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے پر شدیدمذمت کرتے ہوئے پہلے بالی ووڈ سٹار فرحان اختر کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی جس میں فرحان اختر نے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تصور کیجئی8 سالہ بچی کے دماغ میں کیا چل رہاہوگا جب اسے منشیات دی گئی اور کئی روز تک اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا گیا، اگر آپ اس کے ساتھ ہونیوالی دہشتگردی کو محسوس نہیں کرسکتے تو آپ انسان نہیں ہیں، اگر آپ آصفہ کیلئے انصاف کا مطالبہ نہیں کرتے تو آپ کچھ نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد شاہد آفریدی میں ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ چاہے قصور کی چھ سالہ زینب ہو یا جموں کی آٹھ سالہ آصفہ ،اس وحشت ناک غیر انسانی عمل کی مذمت کی جانی چاہیے اور جو اس کے پیچھے ہیں انہیں سزا دی جا نی چاہیے ،ان واقعات میں ملوث ملزمان کو ایسا سبق سکھایا جائے کہ آئندہ کسی کی بیٹی کے ساتھ ایسا جرم نہ ہو۔آفریدی کے اس مطالبے پر بھارتیوں نے بھی شاہد آفریدی کی حمایت کی۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں