محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:58

محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء)بالنگ ایکشن پر پابندی کا شکار آف سپنر محمد حفیظ اگلے ہفتے بالنگ ٹیسٹ کیلئے برطانیہ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

37سالہ آل رانڈر کے بالنگ ایکشن کا ٹیسٹ 17 اپریل کو انگلینڈ کی لف بورو یونیورسٹی میں ہوگا۔یاد رہے کہ محمد حفیظ کیریئر میں کئی مرتبہ بالنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور ٹیسٹ کے رپورٹس آنے کے بعد ان کے بالنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی ۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں