لاہور: کاہنہ میں اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن سے خاتون جاں بحق

اتائی ڈاکٹر نے خاتون کو معمولی بخار پر انجکشن لگایا، جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجیکشن سیخاتون جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا کہ اتائی ڈاکٹر نے ان کی اہلیہ کو معمولی بخار پر انجکشن لگایا، جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی۔خاتون کو جنرل اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔دوسری جانب پولیس نے اتائی ڈاکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں