کرپشن کیس :پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کا سابق چیف فنانس آفیسر گرفتار

ملزم اکرام کے غیر قانونی اقدام سے خزانے کو 23کروڑ 20لاکھ روپے نقصا ن پہنچا ملزم نے ختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رقوم اپنے عزیز کے اکائونٹ میں منتقل کیں، نیب لاہور

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2018ء) نیب لاہور کی پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں بڑی اور اہم پیش رفت ، سابق چیف فنانس آفیسر اکرام نوید کو 232ملین روپیکی کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔نیب لاہور کے مطابق ملزم اکرام نوید کو پی پی ڈی سی کے ما لی معاملات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، اس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے بوگس ادائیگیاں کیں۔

(جاری ہے)

نیب لاہور کا کہنا ہے کہ میسرز کاسمک کنسلٹنسی ایک جعلی فرم تھی جس کا کوئی وجود نہیں تھا، ملزم اکرام کے غیر قانونی اقدام خزانے کو 23کروڑ 20لاکھ روپے نقصان کے موجب بنے۔ملزم نیاختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رقوم اپنے عزیز کے اکائونٹ میں منتقل کیں، ملزم نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے اپنے اور عزیز و اقارب کے نام متعدد جائیدادیں بنائیں۔نیب لاہور کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم اکرام نوید کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل ہوئے ہیں جس کے بعد اس سے تفتیش کے لیے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔نیب لاہو ر کے مطابق ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے اسے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں