چیئرمین سینیٹ بے بنیاد الزامات پر وزیر اعظم سے وضاحت طلب کر سکتے ہیں ‘ عزیز الرحمن چن

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ بے بنیاد الزامات پر وزیر اعظم سے وضاحت طلب کر سکتے ہیں اس لئے وزیر اعظم اُن کو دیئے ہوئے مینڈیٹ کا احترام کریں اور شریف خاندان کی نوکری چھوڑ کر ملک وقوم سے متعلق اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو حکومتی جماعت تسلیم کرنے کو تیار نہیں آئین کے تحت وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ، چیئرمین سینیٹ یا سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد 6 ماہ تک تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکتی۔

پروٹوکول کے لحاظ سے بھی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ صدر مملکت کے بعد آتا ہی؛ وزیر اعظم نے نہ صرف صادق سنجرانی بلکہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کی توہین کی ہے اس لئے وزیر اعظم کو اس پر معافی مانگنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں