ایوان وزیراعلیٰ کی گاڑیاں بطور رینٹ کے کاروبار میں استعمال ہونے کے انکشاف پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ایوان وزیراعلیٰ کی گاڑیاں بطور رینٹ کے کاروبار میں استعمال ہونے کے انکشاف پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا کہ حکومت پنجاب کے اہم عہدے دار کا سرکاری گاڑیوں کو بطور رینٹ کے کاروبار میں استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے لیے انکا فرنٹ مین کا کردار طلحہ برکی نامی شخص ادا کر رہا ہے۔جو کہ حکومتی عہدہ دار کا پولیٹیکل سیکرٹری بھی ہے۔سرکاری گاڑیوں کے بے جا استعمال پر صوبہ بھر کی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کرکے زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں