دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد27400 کیوسک اور اخرج 27500 کیوسک، دریائے کابل میںنونوشہرہ کے مقام پرآمد 21000 کیوسک اور اخراج 21000کیوسک، دریائے جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد29300کیوسک اور اخراج16000 کیوسک، دریائے چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 16700کیوسک اور اخراج10700کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج آمد53100 کیوسک اور اخراج 50100کیوسک،چشمہ آمد43000کیوسک اوراخراج 40000کیوسک، تونسہ آمد28100کیوسک اور اخراج26200 کیوسک، پنجند آمد1000کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد19800 کیوسک اور اخراج 19800 کیوسک، سکھر آمد15300 کیوسک اور اخراج5600 کوٹری:آمد3300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

ذخائر میں تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1398.74 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ0.133 ملین ایکڑ فٹ رہی۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1082.70فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.183 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 639.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.011 ملین ایکڑ فٹ رہی۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں