کپتان ایک اور وکٹ اڑانے میں کامیاب مسلم لیگ کے اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل

چوہدری ظہیر الدین کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:37

کپتان ایک اور وکٹ اڑانے میں کامیاب مسلم لیگ کے اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔عمران خان نے چوہدری ظہیر الدین اور ساتھیوں کو تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔ جبکہ چوہدری ظہیر الدین نے تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں