سپریم کورٹ کا سمبڑیال میں صحافی کے قتل کے مرکزی ملزم کو 10 روز میں گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:37

سپریم کورٹ کا سمبڑیال میں صحافی کے قتل کے مرکزی ملزم کو 10 روز میں گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کیس میں مرکزی ملزم عمران عرف مانی کو 10 دن میں گرفتار کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ملزموں کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزم ثقلین علی ،شاہد اور شاہد محمود کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ قتل کا مرکزی ملزم عمران عرف مانی مفرور ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ کتنی دیر میں ملزم کو گرفتار کریں گے۔ جس پر آئی جی عارف نواز خان نے کہا کہ مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کرنے کے لئے 10 روز کی مہلت دی جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے ملزم عمران کو 10 روز میں گرفتار کر کے عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں