چیف جسٹس سپریم کورٹ کاعطائی ڈاکٹروں کوایک ہفتے میں گرفتار کرنےکاحکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 اپریل 2018 15:31

چیف جسٹس سپریم کورٹ کاعطائی ڈاکٹروں کوایک ہفتے میں گرفتار کرنےکاحکم
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل 2018ء) : چیف جسٹس سپریم کورٹ نے پنجاب کے عطائی ڈاکٹروں کوایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،پنجاب پولیس ڈاکٹروں کوگرفتار کرکے رپورٹ پیش کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نےسرکاری ہسپتالوں میں ناقص صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے محکمہ صحت میں تمام خالی اسامیاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے محکمہ صحت میں بھرتیوں کاعمل مکمل کیاجائے۔ چیف سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن سےقبل بھرتیاں نہیں کی جا سکتیں لیکن پنجاب پبلک سروس کمیشن کواستثنا حاصل ہے۔ اسی طرح چیف جسٹس سپریم کورٹ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لے لیا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے پنجاب کے عطائی ڈاکٹروں کوایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب پولیس عطائیوں کےخلاف سخت کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی کرے۔عدالت نے پنجاب پولیس کو عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کوایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں