چیف جسٹس سپریم کورٹ نے غیرقانونی شادی ہال کا نوٹس لے لیا

کسی بھی غیرقانونی شادی ہالزکو نہیں رہنےدیںگے،عدالت تعین کرےگی کہ شادی ہال کیلئےکم ازکم کتنی جگہ ہونی چاہیے۔چیف جسٹس ثاقب نثارکے ریمارکس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 اپریل 2018 15:20

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے غیرقانونی شادی ہال کا نوٹس لے لیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اپریل 2018ء) :چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے غیرقانونی شادی ہال کا نوٹس لے لیا ہے،کسی بھی غیرقانونی شادی ہالز کو نہیں رہنے دیں گے،عدالت تعین کرےگی کہ شادی ہال کیلئے کم ازکم کتنی جگہ ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے آج سپریم کورٹ رجسٹری میں غیرقانونی شادی ہالزسےمتعلق ازخودنوٹس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کسی غیر قانونی شادی ہال کو نہیں رہنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود شادی ہالزکوریگولرائزکرنے کی سفارشات کا جائزہ لیں گے۔ شادی ہالزکے نام پرغیرقانونی قبضے کرکے پلازے کھڑے کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت تعین کرےگی کہ شادی ہال کیلئے کم ازکم کتنی جگہ ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں