کاہنہ میں عطائی ڈاکٹرکے غلط انجکش لگانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 اپریل 2018 15:06

کاہنہ میں عطائی ڈاکٹرکے غلط انجکش لگانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل۔2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں عطائی ڈاکٹرکے غلط انجکش لگانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کے شوہر شہزادنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹرنے بیوی کومعمولی بخارپرانجکشن لگایا جس سے اس کی حالت غیرہوگئی جس کے بعد اس کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر دوران منتقلی وہ دم توڑگئی۔

پولیس کے مطابق عطائی ڈاکٹرکوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق لاہور ،اوکاڑہ اور راولپنڈی میں عطائیوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران57کلینک سیل کردیے گئے۔ ان میں اوکاڑہ میں28،راولپنڈی میں19 اورلاہورمیں10 کلینک شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق صوبے بھرمیں ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں