سی پیک منصوبوں سے کسی ایک صوبے نہیں پورے ملک میں یکساں ترقی ہو گی‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ترقی کے سفر کو زیادہ رفتار سے آگے بڑھائینگے ‘ سینئر نائب صدر میا ںعثمان

ہفتہ 14 اپریل 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2018ء) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہے اور حکومت نے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کیں ،سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے قبل ہی بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کر لیا ہے ،حکومت کی جانب سے سی پیک کے تناظر میں ہنر مند فورس کی تیاری کا بروقت فیصلہ خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے کاروبار ماحول دوست پروان چڑھا ہے جس کے مجموعی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ’’تحریک دھرنا ‘‘ نے مسلم لیگ (ن) کی مخالفت کی آڑ میں معیشت کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیںکیں اور عوام ان چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

(جاری ہے)

میاں عثمان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جتنے منصوبے شروع کئے ہیں ان میںسے بہت سے آنے والے سالوں میں مکمل ہوں گے ۔سی پیک دوسرے مرحلے میں اقتصادی زونز کا قیام عمل میں آنا ہے اور اس سے صرف کسی ایک صوبے نہیں بلکہ پورے ملک میں یکساں ترقی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) بھرپو رکامیابی حاصل کرے گی اور ترقی کے سفر کو اس سے زیادہ رفتار سے آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں