لاہور کی خوبصورتی کے امریکا میں چرچے

امریکی ماں بیٹے نے لاہور کی خوبصورتی پر مبنی ویڈیو دیکھیں تو ورطہ حیرت میں پڑ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 مارچ 2018 20:56

لاہور کی خوبصورتی کے امریکا میں چرچے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 16مارچ 2018ء ):لاہور کی خوبصورتی کے امریکا میں چرچے ہونے لگے۔ امریکی ماں بیٹے نے لاہور کی خوبصورتی پر مبنی ویڈیو دیکھیں تو ورطہ حیرت میں پڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور پنجاب پچھلے 10سال سے مسلم لیگ ن کی حکومت کے زیر سایہ ہے۔

(جاری ہے)

ناقدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پورے پنجاب کے فنڈز کو لاہور پر لگا دیا ہے لیکن یہ الزام درست ہو یا نہ ہواس دوران لاہور میں جس قدر ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔

ہم ہمیشہ امریکہ اور یورپ سے متاثر ہوتے ہیں جبکہ لاہور کی ترقی اور خوبصورتی کے چرچے اب تو امریکہ تک پہنچ گئے ہیں۔امریکی ماں بیٹے نے انٹرنیٹ پر لاہور کے خوبصورت مناظر پر مبنی ویڈیو دیکھی تو وہ عش عش کر اٹھے۔انکے تاثرات کیا تھے آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں