لاہور،جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن صاحبزادہ محمد ادریس مختصر علالت کے بعد دیر میں انتقال کر گئے

جمعہ 16 مارچ 2018 22:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ کے چچا اور جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن صاحبزادہ محمد ادریس مختصر علالت کے بعد دیر میں انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، اسد اللہ بھٹو ، حافظ ساجد انور ، محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن اور سید وقاص جعفری نے صاحبزادہ محمد ادریس کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی غلبہ دین کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی ملک میں اسلام کے غلبے کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں