پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فیفا اپنا مشن پاکستان بھیجے گا

مشن پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کیساتھ بہتری کیلئے اقدامات کی سفارش بھی کریگا

جمعہ 16 مارچ 2018 21:01

پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فیفا اپنا مشن پاکستان بھیجے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فیفا اپنا مشن پاکستان بھیجے گا۔میڈیا رپورٹ میں فیفا کے ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ بات حتمی ہے کہ فیفا کا مشن مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرے گا ، اس دوران مشن پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بہتری کے لئے اقدامات کی سفارش پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے پی ایف ایف کے صدر مخدوم فیصل صالح حیات کے چوتھی بار انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسد منیر کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا جس پر فیفا نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا۔معطلی کے دوران کوئی ڈومیسٹک لیگ نہیں ہو سکی اور پاکستان رینکنگ میں 203 ویں نمبر پر چلا گیا۔ اب فیصل صالح حیات کی بحالی کے بعد فیڈریشن فعال ہو چکی ہے تاہم انتظامی سطح پر حالات اب بھی ابتری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی فٹبالرز متاثر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں