چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ،76ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ،11سینئر سول ججز /مجسٹریٹس ،343سول ججز /مجسٹریٹس شامل

جمعہ 16 مارچ 2018 21:01

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی نے 21ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت ماتحت عدلیہ میں مجموعی طور پر 451 ججز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں جن میں سید مظفر علی شاہ کو لاہور سے منڈی بہائو الدین ، عزیز اللہ کلوں ڈیرہ غازی خان سے حافظ آباد ، سجاد حسین سندھار کو رحیم یار خان سے قصور ،چوہدری عبدالقیوم راولپنڈی سے ملتان ، مشتاق احمد کو ملتان سے پاکپتن شریف ، راجہ محمد ارشد کو لاہور سے رحیم یار خان ، محمد شیراز کیانی کو راولپنڈی سے میانوالی ، شفیق الرحمان خان کو ڈیرہ غازی خان ،محمد جواد الحسن چشتی کو لاہور سے خانیوال ، محمد اعظم سرویا کو سرگودھا سے جھنگ ،ضیاء القمر کو لاہور سے ننکانہ صاحب ، منیر احمد کو جھنگ سے لاہور ،چوہدری عبدالراشد عابد ملتان سے لاہور ،رانا آفتاب احمد خان کو ننکانہ صاحب سے لاہور ،محمد تنویر اکبر قصور سے لاہور ،عبدالقیوم خان پاکپتن شریف سے لاہور ،وسیم الرحمن میانوالی سے لاہور ، محمد نواز کو حافظ آباد سے لاہور ، راجہ قمر زمان خانیوال سے لاہور ، اشتر عباس کو منڈی بہائو الدین سے لاہور اور محمد سعید اللہ کو رحیم یار خان سے لاہور تعینات کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق 76ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے بھی تقرر و تبادلوںکے احکامات جاری کیے گئے ہیں جن میں محمد اشفاق کو گجرات سے پپلاں ، شفقت اللہ خان کو پپلاں سے گجرات ، خلیل احمد خان کو ننکانہ صاحب سے شجاع آباد ،شمشاد علی رانا کو دیپالپور سے ملتان ، محمد عاصم کو تونسہ شریف سے دیپالپور ، انجم ممتاز ملک کو اوکاڑہ سے لاہور ، غزالہ یاسمین کو بہاولنگر سے سمندری، احمد اقبال کو سمندری سے بہاولنگر ، مزمل موسیٰ کو رحیم یار خان سے اوکاڑہ ، اظہار الحق کو جام پور سے کبیروالا ،طارق محمود رانا کو کبیر والا سے جام پور ، رانا زاہداقبال کو سرگودھا سے شیخوپورہ ، عارف محمد خان کو شیخوپورہ سے بھلوال ، رفاقت علی قمر کو لیہ سے قصور ، شہزاد رضا کو سرگودھا سے ننکانہ صاحب ، شازیہ ظفر راجہ کو خوشاب سے گجر خان ، محمد عرفان نسیم تارڑ کو گجر خان سے خوشاب ،محمد ظفراقبال کو قصور سے سرگودھا ، اشفاق احمد کو شیخوپورہ سے لاہور ، منیر حسین کو جھنگ سے تونسہ شریف ، محمد اعجاز الرحمن کو لاہور سے شیخوپورہ ، شبانہ رسالت کو لاہور سے خوشاب ، حیدر امین کو لاہور سے رحیم یار خان ، منصب خان کو ملتان سے لاہور ، تمثال زیب نعیم کو لاہور سے سرگودھا ، طارق محمود کو سرگودھا سے لاہور ، محمد عمر کو پتوکی سے ظفر وال، محمد اسحاق حاشر کو ظفر وال سے پتوکی ، محمد سجاد حسین خان کو راولپنڈی سے میانوالی ، سعادت حسین ملک کو میانوالی سے راولپنڈی ، ہمایوں سعید کو گجرانوالہ سے سرگودھا ، ذوالفقار علی کو سرگودھا سے گجرانوالہ ،عبدالقیوم کو لیاقت پور سے ملتان ،محمد عباس کو ملتان سے لیاقت پور ،رانا عبدالحکیم کو خان پور سے جلالپور پیروالا ، عتیق الرحمن کو چیچہ وطنی سے سرگودھا،محمد یعقوب کوسرگودھا سے چیچہ وطنی ،اعجاز علی کو فیصل آباد سے جھنگ ،افاق احمد کو جلالپور پیر والا سے دنیا پور ، محمد خالد اسحاق کو احمد پور ایسٹ سے وہاڑی ، محمد سلابت جاوید کو وہاڑی سے احمد پور ایسٹ ،محمد فاخر آفتاب احمد کو حاصل پور سے پاکپتن شریف ،زاہد حسین شاہ کو پاکپتن شریف سے حاصل پور ، مبشر حسین کو میانوالی سے ساہیوال ،طارق محمود کو ساہیوال سے میانوالی ،سید سجاد ظفر کو خانپور سے لیہ ،عمران شفیع خان کو دنیا پور سے خانپور ، طارق خلیل کو بہاولپور سے پنڈی بھٹیاں ،مبشر ندیم خان کو پنڈی بھٹیاں سے بہاولپور ،محمد یاسر ندیم رزاق کو ساہیوال سے لاہور ،علی رضا کو راولپنڈی سے لاہور ، ظفر اللہ خان کو لیہ سے بھکر ،حافظ عبدالحمید کو صادق آباد سے بہاولپور ، سید جہانگیر علی کو بہاولپور سے صادق آباد ،راجہ امجد اقبال کو نور پور ٹھال سے کھاریاں ،حسنین رضا کو کھاریاں سے نور پور ٹھال،محمد افضل فہیم کو لاہور سے سرگودھا ،محمد علی وڑائچ کو بھلوال سے چکوال،شکیل احمد کو چونیاں سے قصور ،فیض الحسن کو وزیر آباد سے لاہور ، نادیہ اکرامملک کو چکوال سے راولپنڈی ،عمار شہباز میر کو راولپنڈی سے فیصل آباد ،محمد مسعود حسین کو فیصل آباد سے دیپالپور ،ماجد حسین کو میاں چنوں سے خانپور ،اشفاق احمد رانا کو سمندری سے اٹک ،کاشف قیوم کو اٹک سے ملتان ،اعجاز احمد بھوسال کو سمندری سے قصور ،نعیم عباس کو قصور سے سمندری،جاوید اقبال شیخ کو چینیوٹ سے ننکانہ صاحب ،حامد حسین کو ننکانہ صاحب سے چینیوٹ ، طارق سلیم کو کہرور لال ایسن سے گوجرانوالہ ، خالد رحمن کو گوجرانوالہ سے کہرور لال ایسن ،ریاض احمد کو پپلاں سے نوشہرہ ورکاں ،عبدالرحمن محمد عارف کو نوشہرہ ورکاں سے پپلاں ،محمد عبدالجبار کو بھلوال سے سرگودھا اور اعجاز احمد کو سرگودھا سے بھلوال تعینات کر دیا گیا ہے ۔

ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس محمد یاور علی نے 11سینئر سول ججز /مجسٹریٹس کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے جن میں جمیل احمد کھوکھر کو لاہور سے راجن پور ،مظہر حسین رامے کو حافظ آباد سے لاہور ،ایشام بنت صادق کو لاہور سے حافظ آباد ،محمد سجادقاسم کو قصور سے گوجرانوالہ ،شفاقت علی کو گوجرانوالہ سے قصور ،محمد عمران شیخ کو ڈیرہ غازی خان سے ننکانہ صاحب ،ندیم یوسف کو ننکانہ صاحب سے ڈیرہ غازی خان ،محسن علی خان کو ننکانہ صاحب سے شیخوپورہ ،امیر شریف ڈوگر کو شیخوپورہ سے ننکانہ صاحب ،شہباز احمد کو مظفر گڑھ سے پاکپتن شریف اور شکیل احمد کو پاکپتن شریف سے مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ہے ۔

جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی جانب سے 343سول ججز /مجسٹریٹس کے بھی تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ان تمام ججز کو 26مارچ تک اپنی نئی تقرریوں پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں