ْنواز شریف اوروزیر اعلیٰ شہباز شریف کے درمیان ملاقات،مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 16 مارچ 2018 20:38

ْنواز شریف اوروزیر اعلیٰ شہباز شریف کے درمیان ملاقات،مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے درمیان جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نماز جمعہ جاتی امراء رائے ونڈ میں ادا کی اور اس موقع پر محفل میلاد میں بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں