تمام الہامی مذاہب کی تعلیمات احترام انسانیت پر مبنی ہیں‘ڈاکٹرراغب نعیمی

دین اسلام نفرت اور قتل و غارت نہیں امن، سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعہ 16 مارچ 2018 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ تمام الہامی مذاہب کی تعلیمات احترام انسانیت پر مبنی ہیں۔دین اسلام نفرت اور قتل و غارت نہیں امن، سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعة المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسلام قومی اوربین الاقوامی معاملات میں امن ورواداری کادرس دیتاہے۔دین حنیف امن وسلامتی کادین ہے اوردوسروں کوبھی امن وعافیت کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتاہے۔اسلام انسانیت کا احترام اور جان ومال عزت کی حفاظت سکھاتا ہے۔ دین متین کی نظر میں فتنہ فساد اور قتل وغارت سخت ترین جرم ہے،مسلمانوں کے خون مال اور عزت و حرمت کو پامال کرنا حرام قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

زمانہ جہالت میں انسانیت کا کوئی وجود نہیں تھا۔ ایک دوسرے کی تذلیل، گالم گلوچ، لڑائی جھگڑے معمول کی بات سمجھی جاتی تھی اور باعث فخر ہوتی تھی۔ آپﷺ نے اپنے اخلاق حسنہ اور تعلیمات سے تما م اخلاقی برائیوں کا خاتمہ کیا اورریاست مدینہ جیسے مثالی معاشرے کی بنیاد رکھی جہاں میثاق مدینہ کی صورت میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی جینا کا پورا پورا حق دیا گیا ۔مساجد،مدارس اور مقامات مقدسہ پرحملہ کرنیوالے ملک و قوم اور اسلام کے دشمن ہیں۔رواداری ،محبت اور انسانیت کی حرمت کے پیغام کو عام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں