بھارت نے پاکستانی زائرین کو خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکارکردیا

جمعہ 16 مارچ 2018 20:38

بھارت نے پاکستانی زائرین کو خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکارکردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) بھارت نے عظیم صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی المعروف خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکارکردیا۔بھارتی ریاست راجستھان کے شہراجمیر میں عظیم صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی اجمیری المعروف خواجہ غریب نواز کے سالانہ عرس کی تقریبات 19 تا 29 مارچ تک جاری رہیں گے۔

اس سلسلے میں پاکستانی زائرین کوشرکت کیلئے 18 مارچ کو بھارت روانہ ہونا تھا لیکن بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکارکردیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی سیاحت سے متعلق 1974 میں معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق دونوں ملکوں کے شہریوں کو مذہبی مقامات کی زیارت اور تقریبات میں شرکت کے لئے خصوصی ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق بھارت خواجہ غریب نواز کے عرس میں شرکت کے لئے ہرسال 500 پاکستانی زائرین کوویزا دینے کا پابند ہے لیکن اب تک بھارتی ہائی کمیشن نے اس سلسلے میں ویزے جاری نہیں کئے اس لئے زائرین حتمی اعلان ہونے تک لاہور کا سفر نہ کریں۔آئندہ ماہ اپریل میں بھارت سے 2 ہزارسے زائد سکھ یاتری بیساکھی اورخالصہ جنم دن منانے بھارت سے پاکستان آئیں گے اورپاکستان کی طرف سے کسی روک ٹوک اورپابندی کے بغیربھارتی شہریوں کو ویزے جارے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں