جی سی یو نیورسٹی میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

پیر 12 مارچ 2018 18:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور پنجاب ہائر ایجو کیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام سے منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد،واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کی جبکہ اس مو قع پر طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی مو جود تھی ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان ،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھا رٹی لاہور ڈاکٹر یاد اللہ علی اورکنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقارحسین نے خطاب کیا ۔ڈاکٹر اسلام اللہ خان کا کہنا تھا کہ نو جوانو ں میں نشہ کے نئے رحجانات میں اضافہ ہو رہا ہے،جس کی روک تھا م کیلئے اقداما ت کیئے جانے چاہیے تاکہ نئی نسلو ں کو منشیات سے بچایا جا سکے ۔سید ذوالفقار حسین کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف آگاہی پروگرام چلانے پر ذور دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں