یونیورسٹی انتظامیہ دھرنوں سے کسی دباو،ْ میں نہیں آئے گی‘ ترجمان پنجاب یونیورسٹی

پیر 12 مارچ 2018 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہنگاموں میں ملوث ہونے والے طلباء کے خلاف ثبوتوں کی بنیاد پر میرٹ اور قانون کے مطابق کارروائی کی ہے اسی لئے کسی قسم کے دھرنے کے دباو،ْ میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھرنوں کی سیاست نے قومی سیاست کو بھی نقصان پہنچایا اور اب یونیورسٹی کے ماحول کو بھی خراب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریازاکر طلباء کی اپیلوں کو میرٹ اور قانون کے عین مطابق دیکھیں گے اور کسی قسم کے غیر قانونی احتجاج خاطر میں نہیں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں