پی ٹی آئی آئندہ الیکشن کے لئے تیار ہے ، کارکنوں کی ٹریننگ کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے‘یاسمین راشد

پیر 12 مارچ 2018 18:49

پی ٹی آئی آئندہ الیکشن کے لئے تیار ہے ، کارکنوں کی ٹریننگ کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے‘یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن کے لئے پوری طرح تیار ہے ، کارکنوں کی ٹریننگ کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، تا کہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کی جا سکیں ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں یوسی 48سے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں اور انصاف پر وفیشنل کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گی موجودہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے عوام سخت غصے میں ہے ، ملک کے تمام وسائل کو شریف خاندان اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں