وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا شکرگڑھ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس

پیر 12 مارچ 2018 18:15

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا شکرگڑھ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس
لاہور۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شکرگڑھ میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلی نے کہاکہ معصوم بچی پر ظلم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے،کمسن بچی پر ظلم ڈھانے والے درندہ صفت افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،انہوںنے کہاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں