وزیراعلیٰ پنجاب کا سول ہسپتال فیصل آباد میں بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے عمل میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، محمد شہبازشریف

پیر 12 مارچ 2018 18:15

وزیراعلیٰ پنجاب کا سول ہسپتال فیصل آباد میں بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم
لاہور۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فیصل آباد کے سول ہسپتال میں بزرگ شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہدایت کی کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے عمل میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں