پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہر دورحکومت عوام کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے ، ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کا سہرا مسلم لیگ(ن) کے سر ہے، حکومت کے مکمل کردہ میگا پراجیکٹس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف

پیر 12 مارچ 2018 18:15

پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہر دورحکومت عوام کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے ، ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کا سہرا مسلم لیگ(ن) کے سر ہے، حکومت کے مکمل کردہ میگا پراجیکٹس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
لاہور۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کاہر دورحکومت عوام کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے ۔ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کا سہراہ مسلم لیگ(ن) کے سر ہے، برسوں سے اندھیروں میں ڈوبے پاکستان کو روشن بنانے کا تاریخی کارنامہ بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سرانجام دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے مکمل کردہ میگا پراجیکٹس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے، تعلیم،صحت، زراعت، انفراسٹرکچر اوردیگر شعبوں کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، توانائی بحران کا خاتمہ کیاگیا ہے جس سے ملک میں صنعتکاری کے عمل کو فروغ ملاہے، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ارشدلغاری سے گفتگوکرتے ہوئے کی، جنہوںنے یہاں ان سے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صنعتکاری اورسرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کئے گئے ہیں، ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے، اندھیروں کو پاکستان کا مقدر نہیں بننے دیابلکہ توانائی کے منصوبے مکمل کرکے اندھیروں کو شکست دی ہے، انہوں نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور روشن پاکستان کی منزل کے حصول کیلئے دن رات ایک کررکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے امانت، دیانت اور محنت سے کام کرنا ہوگا اور معاشرے کے ہرطبقے کو ملک کی ترقی کے سفر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرناہے، زندہ قومیں مشکلات سے نہیں گھبراتیں بلکہ جوانمردی سے ان کا مقابلہ کرتی ہیں، ہم سب کو باہمی اختلافات بھلا کر ترقی کے سفر میں شامل ہونا ہوگا، انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان اس پاکستان سے کہیں بہتر ہے جو مسلم لیگ(ن) کو 2013ء میں ورثے میں ملا تھا، مخالفین کی رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے دھرنوںاورلاک ڈاؤنوں سے ضائع ہونیوالے وقت کی محنت سے تلافی کی ہے، دھرنا گروپ نے عوام کی مشکلات اورمسائل بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، انہوں نے کہا کہ زرداری اور عمران نیازی کا گٹھ جوڑاس بات کا ثبوت ہے کہ انہیںعوام کی ترقی اورمسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے باشعورعوام ترقی مخالفین کے اس گٹھ جوڑ کواپنے ووٹ کی طاقت سے دفن کردیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے ترقی اورخوشحالی کے سفر کو مزید تیزرفتاری سے آگے بڑھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں