قائداعظم گولڈ کپ پولومیں(کل )تین میچز کھیلے جائیں گے

پیر 12 مارچ 2018 18:15

قائداعظم گولڈ کپ پولومیں(کل )تین میچز کھیلے جائیں گے
لاہور۔12 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ڈائمنڈ پینٹس نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کے ساتویں روز کل بروز منگل کوتین میچز کھیلے جائیں گے۔دوپہر ایک بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ آرمی سے ہے، ڈائمنڈ پینٹس میں میر حذیفہ احمد، ممتازعباس نیازی، ایلگیو سیلسٹینو، ماکس اریا،آرمی کی ٹیم میں بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، مائیگل لوئیس دگن اور اگناسیو نیگری شامل ہیں۔

دوپہر دو بجے باڑیز کا مقابلہ ریجاس ایسز/پی اے ایف سے ہے۔ باڑیز میں نفیس باڑی ، بلال حئی رومیرو زیوالٹااور ٹی ٹو روئز گنزو، ریجاس ایسز/پی اے ایف میں فیصل شہزاد/عرفان شیخ، سلمان چیمہ، خوان کروز اریا اور ڈیگو اریا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوپہر ساڑھے تین بجے نیوایج/بی بی جے پائپس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس /رضویز سے ہوگا۔ ماسٹر پینٹس /رضویز کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، ثاقب خان خاکوانی، حمزہ مواز خان اور خوان کروز لوساڈا، نیوایج/بی بی جے پائپس کی ٹیم میں عدنان جلیل اعظم، احمد زبیر بٹ، احمد علی ٹوانہ اور سلواڈور الاوا شامل ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر باڑیز کی ٹیم اس وقت نمبر ون ہے جس نے چار میچ کھیل کے تین جیتے، ایک میں شکست ہوئی اور اس کے چھ پوائنٹس ہیں مگر گول ایوریج سب سے بہتر ہے۔ دوسرے نمبر پر ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم ہے جس نے تین میچ کھیلے تینوں جیتے اور چھ پوائنٹس ہیں۔ تیسرے نمبر پر آرمی کی ٹیم ہے جس نے تین میچ کھیلے دو جیتے ایک میں شکست ہوئی۔چوتھے نمبر پر ماسٹر پینٹس /رضویز کی ٹیم ہے جس نے تین میچز کھیلے دو جیتے جبکہ ایک میں شکست ہوئی، پانچویں نمبر پر نیوایج/ بی بی جے پائپس کی ٹیم ہے جس نے چار میچ کھیلے دو جیتے دو میں اسے شکست ہوئی۔

چھٹے نمبر پر ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم ہے جس نے چار میچ کھیلے چاروں ہارے ، ساتویں نمبر پر ریجاس ایسز /پی اے ایف کی ٹیم ہے جس نے تین میچ کھیلے تینوں میں اسے شکست ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں