احد چیمہ کی گرفتاری ،ڈی ایم جی ایسوسی ایشن کے انتخابات کے معاملہ پر مشاورت کیلئے طلب کئے گئے اجلاس میں کوئی بھی افسر شریک نہ ہوا

اتوار 25 فروری 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری اورڈ ی ایم جی ایسوسی ایشن کے انتخابات کے معاملہ پر مشاورت کیلئے طلب کئے گئے اجلاس میں کسی بھی افسر نے شرکت نہ کی ۔ بتایا گیا ہے کہ جی او آرون میں اتوار کے روز ڈھائی سو سے زائد ڈی ایم جی افسروں کو دوپہر 12 بجے مدعو کیا گیا تھا لیکن دوپہر 2بجے تک کوئی بھی ڈی ایم جی افسر اجلاس میں شرکت کے لئے نہ پہنچا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بعض سینئرافسران مبینہ کرپشن کے معاملہ پر احد خان چیمہ کا ساتھ دینے کے مخالف اور میرٹ پراحتساب کی حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ڈی ایم جی افسروں کا ایک دھڑا احد خان چیمہ کی غیر مشروط حمایت کیلئے ہڑتال اور تحریک چلانا چاہتا ہے ۔سینئرافسران کا کہنا ہے کہ احد خان چیمہ کو قانونی معاونت فراہم کی جائے لیکن ہڑتال کی کال دیکر انتظامی بحران کی کیفیت پیدا نہیں کرنی چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں