نوازشریف نے اگلے پارٹی صدرکیلئے شہبازشریف کوباضابطہ آگاہ کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 فروری 2018 20:03

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کومنظم و فعال بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف سے ان کی رہائشگاہ رائیونڈ جاتی امراء میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ن لیگ کے آئندہ پارٹی صدراور آئندہ کی حکمت عملی پربات چیت کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوپارٹی کا صدر بنانے سے متعلق باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے اگلے صدرشہبازشریف ہی ہوں گے۔واضح رہے نوازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس 27فروری کوطلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں پارٹی صدربنانے کیلئے ووٹنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں