عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے،پرویز ملک

ترقی اورمیگا پراجیکٹس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پہچان بن چکے ہیں،وفاقی وزیرتجارت

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) وفاقی وزیرتجارت اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے پنجاب کی ترقی سب کے سامنے ہے، ترقی اورمیگا پراجیکٹس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پہچان بن چکے ہیں۔ معیار اور شفافیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا انداز ہے باشعور عوام نے ہمیشہ خدمت کرنے والوں کوآنکھوں پر بیٹھایا ہے، نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ن لیگی عہدیداروں و کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز،رمضان صدیق بھٹی ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سید توصیف شاہ ،عامر خان سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بہت جلد مخالفین سیاسی میدان سے بھاگنے والے ہیںاوران کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے اوربہت جلد پاکستان دنیا میں اپنا مقام پیدا کرلے گا جبکہ مخالفین کا ساتھ چھوڑ کر لوگ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں کیونکہ ہم نے سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھا ہے جبکہ مخالفین نے اسے گالی بنادیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں کی یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیر اہیں۔

(جاری ہے)

ملک کو اندھیروں سے نجات دلانے کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر ہے اور بڑے ترقیاتی اور توانائی کے منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ایک مثال قائم کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں