پلاک کے زیر اہتمام آئندہ ماہ میلہ جشن بہاراں ملتان منعقد کیا جائیگا ،صغریٰ صدف

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر (پلاک)کی ڈائریکٹر جنرل صغریٰ صدف کا کہنا ہے کہ پلاک کے زیر اہتمام آئندہ ماہ میلہ جشن بہاراں ملتان منعقد کیا جائیگا جس میں فوک میوزک،لوک گائیکی اوردیگر سیشن رکھے جائیں گے جبکہ بہترین کارکردگی کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائیگا انہوں نے کہا کہ ملتان اولیاء کرام کی دھرتی ہے یہاں سے سینکڑروں صوفیان کرام اور اولیاء فیضان عوام تک پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں اس مرتبہ میلہ جشن بہاراں منعقد کرنے کا بھی یہی مقصد ہے کہ ملتان کی تقافت اور تہذیب کو پروان چڑھنا ہے پورے برصغیر پاک ہند میں ملتان تاریخ اپنی الگ پہچان رکھتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پلاک اپنی سرگرمیاں پورے صوبے تک پھیلانا چاہتی ہے تاکہ شہریوں کو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں