لاہور ،پنجاب اسمبلی کا اجلاس آججے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوگا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر دوپہر دو بجے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوگا جبکہ اجلاس میں سینئر بیورو کریٹ احد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریٹس کی جانب سے کی گئی ہڑتال کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جانے کا امکان ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اجلاس میں نیب کے کردار کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائیگی جس کے باعث آج کا ہونے والا جلاس گرما گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اجلاس میں دو محکموں صنعت و تجارت او ر سرمایہ کاری اور جنگلات و جنگلی حیات و ماہی پروری سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں