لاہور ، احد چیمہ کی گرفتاری کیخلا ف بیورو کریٹس کا ردعمل سول سروس رولز کی خلاف ورزی ہے،سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن نے کہاہے کہ سابق چیئرمین ایل ڈی اے احد چیمہ کی حالیہ گرفتاری کیخلا ف پنجاب حکومت اور بیورو کریٹس کا ردعمل سول سروس رولز کی خلاف ورزی ہے اور صوبے میں بیورو کریسی اور حکمرانوں کا گٹھ جوڑ موجود ہے جو اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے اور اب اس اتحاد کو توڑنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال کا چیئرمین نیب بننا نہایت خوش آئند بات ثابت ہورہی ہے کہ ان کی تعیناتی کے بعد نیب کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اور اب کرپٹ عناصر کیخلاف زیادہ موثر انداز میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو بیورو کریسی کی ہڑتال سے قطعا متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ نیب کو عوامی حمایت حاصل ہے اس لئے چیئرمین نیب بلاتفریق کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں