برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 3 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیاگیا

اتوار 25 فروری 2018 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء)صوبائی دارالحکومت لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان گزشتہ روز بھی جاری رہا اور گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 3 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیاگیا جس کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 232 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ گزشتہ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 12 روپے فی کلو کااضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم رہی اور فارمی انڈے 92 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوتے رہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں