احمد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج وفاق اور شہباز شریف کرا رہے ہیں ، اعتزاز احسن

شریف برادران لاڈلے ہی نہیں بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں ان کو جسٹس قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹ چاہئے ، ہڑتالی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف پرچے ہونا چاہئے ،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 25 فروری 2018 19:30

احمد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج وفاق اور شہباز شریف کرا رہے ہیں ، اعتزاز احسن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2018ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ احمد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج وفاقی حکومت اور شہباز شریف کرا رہے ہیں۔شریف برادران لاڈلے ہی نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں کیونکہ ان کو جسٹس قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹ چاہئے ۔ ہڑتالی افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف پرچے ہونا چاہئے ۔

ان خیالات کا اظہار سینیٹر اعتزاز احسن نے لاہور میں لیٹریری فیسٹول میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1972میں گورنر غلام مصطفی کھر کے دور میں پنجاب پولیس نے اسٹرائیک کی تھی اور اب پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پبلک سرونٹ نے پہلی بار اسٹرائیک کی ہے جو کہ ریاست کے خلاف بغاوت ہے حالانکہ احمد چیمہ کی گرفتاری پر احتجاج وفاق اور شہباز شریف کرا رہے ہین انہوں نے کہا کہ کونسا آسمان گر پڑا اگر احمد چیمہ گرفتار ہو گیا اس سے پہلے اسپیشل اسٹنٹ پی ایم احمد صادق بھی تو پکڑا گیا تھا لیکن ہڑتال تو اس وقت بھی نہیں ہوئی تھی لیکن حقیقت میں نواز شریف اور شہباز شریف صرف لاڈلے ہی نہیں بلکہ بگڑے ہوئے لاڈلے ہیں اور ان دونوں بھائیوں کو جسٹس(ر) قیوم جیسے جج اور احمد چیمہ جیسے بیوروکریٹ چاہئے ۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہا کہ اب جو بھی حکومت آئے گی وہ انہیں گرفتار کرے گی کیونکہ ریاست کے خلاف بغاوت کرنے والوں خلاف شوکاز نوٹس اور پرچے ہونے چاہئے ۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں