طاہرہ رحمان امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون اینکر کے طور پر مقبولیت حاصل کرنے لگیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 فروری 2018 22:06

طاہرہ رحمان امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون اینکر کے طور پر مقبولیت حاصل کرنے لگیں
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 24فروری2018ء ):طاہرہ رحمان امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون اینکر کے طور پر مقبولیت حاصل کرنے لگیں۔امریکی چینل سی بی ایس سے آن ائیر ہوئیں اور امریکہ کی پہلی باحجاب اینکر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق طاہرہ رحمان مسلمان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی امریکہ کی پہلی باحجاب اینکر بن گئیں ۔اینکر بننے کا خواب سجائے طاہرہ رحمان نے شکاگو کی لویولا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت میں قدم رکھا۔

(جاری ہے)

کیر ئیر کا آغاز ریڈیو سے کیا اور بعد ازاں ایک ٹی وی چینل میں بطور پروڈیوسر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔باصلاحیت طاہرہ نے جلد ہی خود کو بطور نیوز اینکر کے تیار کرنا شروع کردیا تاہم اس دوران حجاب کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا لیکن انہوں نے تمام رکاوٹوں کوعبور کرتے ہوئے حجاب اتارے بغیر ٹی وی نیوز اینکر بن کر ناقدین کے منہ بند کردیے۔طاہرہ رحمان امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون اینکر کے طور پر مقبولیت حاصل کرنے لگیں۔امریکی چینل سی بی ایس سے آن ائیر ہوئیں اور امریکہ کی پہلی باحجاب اینکر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
طاہرہ رحمان امریکی تاریخ کی پہلی باحجاب خاتون اینکر کے طور پر مقبولیت ..

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں