لاہور ،پاکستان ریلوے کا کل سے کراچی سٹی اور مارشلنگ یارڈ پپری کے درمیان لوکل ٹرین کے نام سے گاڑی چلانے کا فیصلہ

ہفتہ 24 فروری 2018 22:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) پاکستان ریلوے نے کل 25فروری 2018سے کراچی سٹی اور مارشلنگ یارڈ پپری کے درمیان لوکل ٹرین کے نام سے گاڑی چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس لوکل ٹرین کی بحالی کے بعد عوام ایکسپریس ((13-Up/14-Dnاو رخوشحال خان خٹک ((19-Upکا مارشلنگ یارڈ سے سٹاپ ختم کر دیا جائے گا جبکہ لوکل ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں سے سیکنڈ کلاس کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں