اپوزیشن ٹانگیں کھینچنے کی بجائے حکومت کی کمی کوتاہیاں سامنے لائے ، میاں عثمان

ہفتہ 24 فروری 2018 22:36

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ٹانگیں کھینچنے کی بجائے حکومت کی کمی کوتاہیاں سامنے لائے ،اس پر موثر آواز بلند کرے اور اس کا فیصلہ آئندہ عام انتخابات میں عوام پر چھوڑ دیا جائے‘ ایسی روایت نہیں ڈالی جانی چاہیے کہ کل اپوزیشن حکومت میں آئے تو اسے بھی کام کرنے کا موقع نہ مل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کسی سیاسی جماعت نہیں بلکہ پاکستان اور 21کروڑ عوام کا نقصان ہے جس کے ہم قطعی طور پر متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوںنے کہا کہ دنیا کے ممالک معیشت ،آئی ٹی ،صنعت کی ترقی اور ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک دوسرے سے آگے جانے کیلئے کوشاں ہیں جبکہ ہم اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں