نابینا افراد کا ایک دھڑا نے اپنے مطالبات کے حق میں دوبارہ سڑکوں پر آ گیا

قذافی اسٹیڈیم سے کلمہ چوک تک ریلی نکالی ،میٹر و بس ٹریک پر دھرنا دیدیا ،بس سروس معطل ہو گئی

ہفتہ 24 فروری 2018 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) نابینا افراد کا ایک دھڑا نے اپنے مطالبات کے حق میں دوبارہ سڑکوں پر آ گیا، نابینا افراد نے قذافی اسٹیڈیم سے کلمہ چوک تک ریلی نکالی اور بعد ازاں میٹر و بس ٹریک پر دھرنا دیدیا جس سے بس سروس معطل ہو گئی ۔

(جاری ہے)

نا بینا افراد کا کہنا تھاکہ حکومت اپنے وعدے کے مطابق ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل کرے جبکہ بے روزگار نابیناء افراد کو بھی ملازمت فراہم کی جائے ۔اس موقع پر پولیس افسران نے نابیناء افراد سے مذاکرات کئے تاہم ان کا کہنا تھاکہ جب ڈپٹی کمشنر نہیں آئیں گے اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا ۔اس موقع پر نابینا افراد لکڑیاں جلا کر ٹریک پر بیٹھے رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں