قائد اعظم تھر مل پاور پرائیوٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھر مل پاورپرائیوٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے اجلاس

ہفتہ 24 فروری 2018 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) قائد اعظم تھر مل پاور پرائیوٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھر مل پاورپرائیوٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کے اجلاس گزشتہ روز علیحدہ علیحدہ منعقد ہوئے جن میں کمپنی کے چیف ایگز یکٹو احد خاں چیمہ کی گرفتاری کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان اجلاسوں میںقائد اعظم تھر مل پاور پرائیوٹ لمیٹڈ کی طرف سے بھکی ضلع شیخوپورہ میں1180میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے نصب کئے جانے والے پاور پلانٹ اور تریموں ضلع جھنگ کے مقام پر زیر تعمیر پنجاب پاور پلانٹ کے لئے ضروری مشینری کی خریداری‘ شفاف بڈنگ کے ذریعے بین الاقوامی سطح کے کنٹریکٹرز کے انتخاب اور کم سے کم وقت میں دیگر ضروری امور کی انجام دہی کے سلسلے میں احد خان چیمہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا - اجلاسوں میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ احد خان چیمہ کی دیانتدارانہ کوششوں‘ انتھک محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت بجلی پیدا کرنے کے ان منصوبوں پر عمل درآمد کے سلسلے میں قومی خزانے کے لئے اربوں روپے کی بچت کی ہے جو ایک گرا ں قدر قومی خدمت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں