سنی جان کا 182 میٹر لانگ شاٹ لگاکر ہول ان ون کارنامہ ،

آر ایم آئی گالف چمپئن شپ میں گاڑی جیت لی چمپئن شپ کا دوسرا روز ، محمد شبیر اقبال کی برتری برقرار ،محمداشفاق 134 پوانٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ،کل 350 گالفرز کی شرکت

ہفتہ 24 فروری 2018 22:12

سنی جان کا 182 میٹر لانگ شاٹ لگاکر ہول ان ون کارنامہ ،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) لاہور جمخانہ کے پروفیشنل گالفر سنی جان کا 182 میٹر لانگ شاٹ لگا کر ہول ان ون کا رنامہ ،گاڑی جیت لی ،روز پشاور کے پی اے ایف گالف کورس پر جاری آر ایم آئی گالف چمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان نمبر ون گالفر محمد شبیر نے اپنی برتری برقرار رکھی‘سنی جان نے ہول ان ون کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 182 میٹر لانگ شاٹ لگاکر ہول ان ون کا ٹارگٹ حاصل کیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے بڑا سپرپرائز ہے ،میں نے سوچ رکھا تھا کہ اچھا اختتام کرنا ہے ،جس کیلئے کوشاں تھا ،دوسرے رائونڈ کے اختتام پر سنی جان چوتھے نمبر پر رہے ‘شبیر اقبال پہلے نمبر پر موجود ہیں‘شبیر نے اپنا سکور133 پر پہنچا دیا ہے ‘انہوں نے چمپئن شپ کے لئے مختص 2.4 ملین روپے کی انعامی رقم کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 350 گالفرز کی شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ چیمپئن شپ بہترین طریقے سے منعقد کی جا رہی ہے محمد اشفاق 134 کے سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں‘محمد منیر 138 کے سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں ‘سنی جان مسیح 139 کے سکور کے ساتھ چوتھے جبکہ مطلوب احمد پانچویں نمبر پر ہیں ‘امیچورانڈر12 کے مقابلوں میں انٹرنیشنل گالفر اور پاکستان ٹیم کے ممبر تیمور نصیر 71 کے سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ‘اکبر قیوم بخاری دوسرے نمبر پر ہیں‘زبیر حسین 73 کے سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ‘آج تیسرے اور آخری روز تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائے گی جبکہ گورنر خیبر پختوخوا کو بحیثیت مہمان خصوصی دعوت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں