ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018ء کا فائنل (کل )کھیلا جائے گا

ہفتہ 24 فروری 2018 18:23

ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018ء کا فائنل (کل )کھیلا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018ء کا فائنل کل بروز ( اتوار ) کو دوپہر ساڑھے تین بجے ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس اور باڑیز کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل دوپہر دو بجے ماسٹر پینٹس بلیک اور آرمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی چائنز قونصلیٹ جنرل لاہور لانگ ڈنگمن ہوںگے۔

لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق دونوں بہترین ٹیمیں فائنل میں پہنچیں ہیں۔ زندہ دلان لاہور کو ایک بہترین میچ دیکھنے کو ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہائیونگ شنڈونگ روحی کمپنی کی مینجمنٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنا شاندار تاریخی ایونٹ سپانسر کیا۔ فائنل کھیلنے والی ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس میر حذیفہ احمد، تیمور علی ملک، ایگلیو کیسٹینو اور ماکس اریا ، باڑیز کی ٹیم میں نفیس باڑی، بلال حئی، رومیرو زیولٹا اورٹی ٹورئوئزخوان ماریاشامل ہیں۔

ادھر سب سڈری فائنل کھیلنے والی ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم میں صوفی محمد عامر، صوفی محمد حارث، جیراڈ مزینی، حسام علی حیدر اور آرمی کی ٹیم میں بریگیڈیئر ذوالفقار علی بیگ، میجر عمر منہاس، مائیگل لوئیس دگن، اگناسیو نیگری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں