لاہور؛انسداد دہشت گردی میں قصور ویڈیو سکینڈل کیس کی سماعت12 ملزموں عدم ثبوتوں کی بنیاد پر بری

ہفتہ 24 فروری 2018 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری الیاس نے قصور ویڈیو سکینڈل میں ملوث 12 ملزموں کو عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کر دیا، ملزمان کے خلاف تھانہ قصور پولیس نے دانش نامی لڑکے سے بدفعلی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا تھا، بری ہونے والے ملزمان میں تنزیل الرحمن، عتیق الرحمن، سلیم اختر شیرازی، وسیم عابد علیم آصف، وسیم سندھی، عرفان فریدی، فیضان مجید، علی مجید اور عثمان خالد شامل ہیں، عدالتوں نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے اور فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد ملزموں کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں