لاہور؛پی ایم ایس افسران کا احد چیمہ گروپ افسران کی ہڑتال کا حصہ نہ بننے کا اعلان

ہفتہ 24 فروری 2018 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) پی ایم ایس افسران کی کثیر تعداد نے نیب کے ہاتھوں کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ گروپ کے افسران کی ہڑتال کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے، پی ایم ایس افسران کے مطابق کسی کو کرپشن سے بچنے کے لئے پی ایم ایس افسران اپنے کندھے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو اس کو سزا ملنی چاہیے، پی ایم ایس افسران کا کہنا ہے کہ وہ اپنی معمول کی ڈیوٹی کو انجام دیتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں