لاہور ؛نیب عدالت میں متروکہ وقف املاک بورڈ ملازمین کی کرپشن کیس کی سماعت8مارچ تک ملتوی

ہفتہ 24 فروری 2018 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) نیب عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں ملازمین کی غیر قانونی سرمایہ کاری کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن سے متعلق دو الگ الگ ریفرنسوں کی سماعت کرتے ہوئے دونوں ریفرنسوں کی آئندہ سماعت 8 مارچ تک کے لئے ملتوی کر دی ہے، نیب لاہور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی سمیت گیارہ ملزمان کے خلاف کرپشن کے ریفرنس نیب عدالت میں دائر کر رکھے ہیں، گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے وکیل نے آصف ہاشمی کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ قرار دینے کے لئے ایک درخواست بھی دائر کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں