لاہور؛مزار بی بی پاکدامن پر 3روزہ عرس کی تقریبات جاری ،زائرین کی بڑی تعداد کی آمد

ہفتہ 24 فروری 2018 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) گڑھی شاہو کے قریب واقعہ مزار بی بی پاکدامن پر تین روزہ عرس کی تقریبات جاری ہیں جہاں زائرین کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، عرس کی تقریبات کے حوالے سے گزشتہ رات مزار بی بی پاکدامن پر چادر پوشی کی گئی اور چراغاں کیا گیا، اس موقعہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، واضح رہے کہ عرس کی تقریبات کا آج بروز اتوار آخری دن ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں